ابنا: فلسطینی تنظيم حماس کی خآرجہ پالیسی کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل کے ساتھ زمین کے تبادلے کے منصوبے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعہ اسرائيل کو علاقائي ممالک میں شمار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حماس ، اسرائیل کے ساتھ زمین کے تبادلے کے کسی منصوبے کو قبول نہیں کرےگي اور کوئي بھی ایسا امتیاز اسرائيل کو نہیں دےگي جس سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہوں۔ خآلد مشعل نے کہا کہ امریکی وزیر خآرجہ جان کیری کا منصوبہ اسرائیل کے حق میں ہے اور امریکہ نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کو پامال اور اسرائیل کی حمایت کی ہے۔
.......
/169